پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پر کابینہ اجلاس بعد میں ہوا اور یہ رقم پہلے منتقل ہوئی جب کہ کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں آئی۔
پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا ہے کہ 171 ملین پاؤنڈ معاملہ کابینہ میں جانے سے پہلے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گئے جب کہ 94 ارب روپے سپریم کورٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت کو منتقل کیے۔
انہوں نے کہا کہ 3 دسمبر کو کابینہ کی میٹنگ سے پہلے 29 نومبر کو 100 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آچکے تھے جب کہ 94 ارب روپے 9 جنوری 2024 کو 23 نومبر 2023 کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو منتقل کردیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ ریاست پاکستان یا کسی اکائی کو 1 پیسے کا نقصان ہوا، ایک پیسہ بھی کہیں اور نہیں گیا، معاہدے میں زمین ٹرسٹ کو ہی دی گئی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ باقائدہ لکھا گیا کہ ذوالفقار بخاری کو برائے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ یہ زمین منتقل کی جاتی ہے، انہوں نے امانت کے طور پر یہ زمین اپنے پاس رکھی اور جب 2020 میں ٹرسٹ بن گیا تو زمین منتقل ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ زمین ٹرسٹ میں ہی رہی اور یہ ایک پبلک ٹرسٹ ہے، یونیورسٹی بنائی گئی جو آج تک چل رہی ہے لیکن اب اس کو بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے تو کس طرح اس سے عمران خان یا بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ ہوا۔
17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا اکاو نٹ میں ملین پاو نڈ بی بی کو نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعل یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعل یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ پارٹی بانی عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا، جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ دیگر امیدواران ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرہ شمش، اور صائمہ خالد کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ کا ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔

ادھر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے وضاحت کی ہے کہ مشعل یوسفزئی کی نامزدگی میں بشریٰ بی بی کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعل کے لیے کسی بھی عہدے کی سفارش نہیں کی۔ ہمیں نہیں معلوم مشعل کو کس نے تجویز کیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 3 اور سینیٹ کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

مریم ریاض نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف نے عمران خان کو ایک فہرست پیش کی تھی، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ خان صاحب کو کیا بتایا گیا یا انہوں نے کس بنیاد پر منظوری دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ثانیہ نشتر خواتین کی مخصوص نشست خیبر پختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب عمران خان مریم ریاض وٹو مشعل یوسفزئی

متعلقہ مضامین

  • قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی، سلمان اکرم راجا
  • پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
  • ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی
  • تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں: سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • ہائیکورٹ: سلمان شہباز پر چیک باؤنس کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم
  • ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
  • آسٹریلیا؛ 16 سال سے کم عمر بچوں پر یوٹیوب اکاؤنٹ بنانے پر پابندی؛ خلاف ورزی پر جرمانہ
  • پی ٹی آئی نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعل یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • زرعی ٹیکس، چھوٹا کسان اور طاقتور طبقہ