Jasarat News:
2025-11-04@05:13:41 GMT

دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہر کے موٹر ویز بند

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہر کے موٹر ویز بند

لاہور:دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دیے گئے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن جبکہ ایم 3 لاہور سے ملتان تک بند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہےکہ ایم فور پر پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے اوچ شریف تک انٹری بند کی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ موٹروے پر ڈرائیو کرنے والے  حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے بھی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  موٹرویز بند کرنے کے حوالے سے ہر جگہ ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کو بھی آگاہ کرنے کےلیے مختلف جگہوں پر نوٹس بوٹس لگائے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔

انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
  • پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق