انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب میں انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایس ایف اور پی ایل ایف کے وفود نے ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو بھی سزا دی جائے، نوجوان بیرون ممالک جانے کیلئے قانونی راستہ اپنائیں۔
امریکہ میں ٹک ٹاک فعال، نو منتخب صدر ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، غریب لوگوں کو جھانسہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بار بار غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثات میں ہلاکتوں سے ملک کا نام بھی بدنام ہوتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ پیپلز پارٹی کسی کو بھی سپیس نہیں دے گی۔ گلی گلی محلے محلے جا کر پیپلز پارٹی کی کمپین کروں گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا میرا مشن ہے۔