ثانیہ مرزا کی دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن سے تعلقات کی خبریں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ، ‘دانوب گروپ’ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی ویلا ڈیزائن کیا تھا جس سے متعلق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے حد عمدہ کام کیا ہے اور ان کے گھر کی آؤٹ ڈور جگہ کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل دیا ہے، جیسے بچوں کے کھیلنے کی جگہ، انٹرٹینمنٹ ایریاز، اور ’می ٹائم‘ کے لیے بہترین کارنرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے نام؟
عادل ساجن بھارتی ارب پتی تاجر رضوان ساجن کے بیٹے ہیں، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 1600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور وہ بہت سی لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں جبکہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً 216 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے پاس میں تقریباً 211 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
عادل ساجن 2024 میں طلاق سے قبل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے قریب تھے۔ عادل ساجن کی کمپنی ٹینس کے کئی مقابلوں کو سپانسر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ عادل ساجن بالی ووڈ انڈسٹری کے بھی قریب ہیں کیونکہ دانوب گروپ نے دبئی میں فلم فیئر ایوارڈز کو سپانسر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ضروری نہیں ہر چیز ہر اعتبار سے بہترین ہو‘ ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ اور تصاویر وائرل
یاد رہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی لیکن رواں سال دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کے بعد کرکٹر شعیب ملک نے ٹیلی وژن اسٹار ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی جبکہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کی افواہیں سامنے آئی تھیں جن کی ثانیہ مرزا کے والد نے سختی سے تردید کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثانیہ مرزا ثنا جاوید شعیب ملک عادل ساجن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا ثنا جاوید شعیب ملک ثانیہ مرزا شعیب ملک
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
کراچی:پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔
ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے دورانیہ بڑھ گیا۔
ایئر انڈیا کی نئی دلی ممبئی سے نیو یارک، لندن اور استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ متعدد پروازوں کو ری فیولنگ کے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں لینڈنگ کروائی گئی۔
نئی دلی سے امریکا کے روٹ کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھی لیکن اب 4 گھنٹے لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ رات، ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر کی نیویارک دلی کی دو طرفہ پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا۔
اسپائس جیٹ کی پروازیں امرتسر دبئی کے روٹ کے لیے لاہور سے داخل ہوکر گوادر سے دبئی پہنچتی تھیں لیکن اب اسپائس جیٹ کی امرتسر دبئی کی پروازیں آدھے بھارت سے ہوکر دبئی پہنچ رہی ہیں۔
امریکا، لندن اور یورپی ملکوں میں پہنچنے کے لیے بھارتی کپتانوں کو طویل روٹ پر فلائنگ کرنا پڑ رہی ہے۔
زیادہ وقت لگنے سے بھارتی ایئر لائنز کو کسی اور ملک میں طیارے اتار کر ری فیولنگ کرکے امریکا لندن سمیت دیگر ملکوں کو جانا پڑ رہا ہے، جو پروازیں 10 گھنٹے میں امریکا دلی پہنچتی تھی اب 14 گھنٹے لگ رہے ہیں۔
بھارتی ایئرلائنز کی جگہ اب بھارتی مسافر مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ تک یا اس سے زیادہ عرصہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز شدید خسارے کی زد میں رہیں گی۔