پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 939 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آٹوموبائل، فارماسیوٹیکل، ٹیکنالوجی اور سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان بڑھا، جس نے کاروباری سرگرمیوں میں مزید تیزی پیدا کی۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2025 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار اور ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی ایک لاکھ
پڑھیں:
پاکستان پر اعتماد بحال، ایک اور عالمی ایجنسی نے کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی، اس سے قبل فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی تھی۔ پاکستان کے فارن ریزروز میں اضافے سے بیلنس آف پیمنٹ بہتر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر، عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال، ایک اور عالمی ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی، اس سے قبل فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی تھی۔ پاکستان کے فارن ریزروز میں اضافے سے بیلنس آف پیمنٹ بہتر ہوئی، ریونیو میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کی حکومتی کوششیں مالی استحکام کا باعث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد تک کم ہو گئی۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق شرح سود گر کر 11 فیصد آ گئی، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1100 بیسس پوائنٹس کمی کی، معاشی ترقی کی شرح 2.7 فیصد، آئندہ سال 3.6 فیصد متوقع ہے، زراعت کا شعبہ کمزور رہا، صنعتی شعبہ بہتر رہا۔
رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، اکتوبر 2024ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 7 ارب ڈالر پروگرام منظور کیا، رواں سال مالی خسارہ کم ہو کر 5.6 فیصد ہوا۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے مطابق چین، سعودی عرب، یو اے ای اور کویت سے 16.8 ارب ڈالر امداد میں ملی، پاکستان کی سکیورٹی صورتحال بہتر رہی، امید ہے پاکستان کو مالیاتی اداروں کی سپورٹ حاصل رہے گی۔