بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈسک)گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ائیرپورٹ پر ملازمین کو ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جہاز کو دھکا لگانے کی ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے یا کھینچنے کے لیے ٹو ٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔خیال ہے کہ دیوہیکل طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ طیارہ تھرسٹ ریورسر انجن میں خرابی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے موجودہ عملے کو اس کو دھکا دینا پڑا۔ویڈیو میں چند افراد کو جہاز کو دھکا لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، جن میں یقیناً وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے فوٹیج بنائی تھی۔ لوگوں کو اس عجیب منظر پر ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔
حماس نے 3 اسرائیلیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے، اہل غزہ نے پہلی بے خوف رات گزاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
—فیس بک ویڈیو گریبسیالکوٹ میں پنچایت نے چوری کے کیس کے مدعیان کو قبر میں کھڑا کر کے ان سے حلف لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 3 ملزمان پر 2 ہفتے قبل مویشی چوری کا مقدمہ تھانہ بیگوالہ میں درج کیا گیا تھا، چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمان نے ضمانت کرا رکھی تھی۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی درخواست پر پنچائیت طلب کی گئی تھی، پنچایت نے مدعیان کو قبر میں کھڑا ہو کر قرآن پر حلف لینے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر تاریخی...
پنچایت کا کہنا ہے کہ مدعیان سے حلف لینے کے بعد مبینہ چوروں سے 70 لاکھ روپے لیے گئے۔
دوسری جانب قبر میں کھڑا کر کے حلف لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ قبرستان کی بے حرمتی پر 3 نامزد، 10 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔