پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 127 رنز سے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔ نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستانی بیٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 27 کے ذاتی سکور پر وکٹوں کے پیھے کیچ آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی ویریکن کے حصے میں آئی، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا اور نعمان علی نے کریز پر پاکستانی بیٹنگ اینڈ سمبھالا اور وکٹس گرنے کی رفتار کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے۔ نعمان علی 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ساجد خان نے آتے ہی چوکا لگایا اور 5 سکور پر شارٹ کھلیتے ہوئے کپتان کریگ برئتھویٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس مرتبہ بالرز گداکیش موتی تھے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 157 سکور بنا سکی، 93 رنز کی لیڈ کے ساتھ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ٹارگت دیا جس کے حصول میں ویسٹ انڈیز بیٹرز ناکام نظر آئے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ بھی ساجد خان کے قہر سے نہ بچ سکی اور 16 رنز کے اوپننگ سٹینڈ کے بعد ساجد خان نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتہ کھولا اور پہلی 4 وکٹیں لے اڑے، نعمان علی نے 5 ویں کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔ ابرار احمد نے وکٹ کیپر بیٹمسن کو وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر وایا۔34 ویں اوور میں ابرار احمد نے پے در پے 2وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کیمپ میں سنسنی پھیلا دی،36ویں اوور میں 123 کے مجموعی سکور پر باقی ماندہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز نعمان علی ا و ٹ ہوئے
پڑھیں:
آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
—فائل فوٹوزآئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد منصفانہ، شفاف، قائمہ کمیٹی کا اظہار اطمیناننتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔
اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے۔
کورنگی کراچی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
شرقی کراچی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنتِ سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
124امیدوارُ ٹاپ 10 میں شامل رہے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔