City 42:
2025-04-25@10:30:08 GMT

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان کا سب سے بڑاگوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل کیا جا رہا ہے۔ 

 ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنلائیزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ 

 ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہو جائے گا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگ افواہوں پرکان نہ دھریں اورمعلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔

ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھےبھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا،جسٹس منصور علی شاہ

 مزید پڑھیں:مسلسل بارش سے  ڈیرہ بگٹی میں نشیبی بستیاں زیر آب،خاران میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا

 گوادر ائیرپورٹ کی پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر

 دوسری جانب سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ائیرپورٹ پر کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ 

 فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ائیر کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہوگی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ 

جائیداد کے تنازعہ پر شہری کے قتل کا معاملہ، پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کردی گئی ہے،  پرواز صبح 9:14 کی بجائے 10 بجے روانہ ہوگی، کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان وفاقی وزیر خواجہ آصف سمیت پاکستان اور چین کی اہم شخصیات موجود ہوں گی  جب کہ اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہو رہی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

 گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔ 

 مزید پڑھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،27دہشتگرد ہلاک

 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ ائیرپورٹ

 نیو گوادر ائیرپورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔ لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ ائیرپورٹ پر ائیر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔ 

لاہور؛ منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

 نیو گوادر ائیرپورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024 کو وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا تاہم ائیرپورٹ پر پروازوں کی باقاعدہ لینڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر نیو گوادر ائیرپورٹ ائیرپورٹ پر پہلی پرواز کے مطابق کراچی سے

پڑھیں:

 ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد  کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری
  • پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں,جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا استعمال
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ 
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار