Nai Baat:
2025-09-18@01:26:22 GMT

کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

ممبئی : بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا اختتام اداکار کرن ویر مہرا کی جیت کے ساتھ ہوا۔ یہ شو ساڑھے تین ماہ سے جاری تھا اور آخرکار کرن ویر مہرا نے اپنے حریف ویوین ڈسینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

فائنل میں کرن ویر مہرا کے ساتھ ویوین ڈسینا، ایشا سنگھ، اویناش مشرا، چم دارنگ اور رجت دلال بھی شامل تھے۔ شو کے میزبان سلمان خان نے دونوں ٹاپ فائنلسٹ کرن ویر اور ویوین کو اسٹیج پر بلایا، اور آخرکار کرن ویر مہرا کی جیت کا اعلان کیا۔

 

کرن ویر مہرا کو انعام میں 50 لاکھ بھارتی روپے اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرن ویر مہرا نے گزشتہ سال خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ بگ باس میں فاتح کا انتخاب عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور گزشتہ سیزن کا ٹائٹل کامیڈین منور فاروقی نے جیتا تھا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کرن ویر مہرا

پڑھیں:

میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)امریکا کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کا چوتھا سیزن 18 جون سے 18 جولائی 2026 تک ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ایم آئی نیویارک نے 2025 کا ایڈیشن جیت کر اب تک منعقدہ 3 میں سے دو ٹائٹل اپنے نام کر رکھے ہیں۔لیگ ا?ئندہ برس کینیڈا میں توسیع اور 2027 سے مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔دوسری جانب سیزن فور کی تاریخوں کے اعلان کے باوجود اب تک یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے امریکن کرکٹ انٹرپرائزز کے ساتھ معاہدے کی منسوخی یا بحالی کو واضح نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان