سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، ملزم کا تعلق حاجی کیمپ، پشاور سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو گرفتار
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔