26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، عدالت عظمیٰ کا آٹھ رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی
مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بھی آٹھ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔کیس کی سماعت 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔دریں اثنا عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت عظمی
پڑھیں:
عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
اسلام آباد:علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنابانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاورآف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں۔ دستخط کے لیے وکلا نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیاجارہا۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیاہ ے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے مقررہ مدت ختم ہورہی ہے۔ عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دے اور جیل حکام کو حکم دیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں۔