کرم : 19شرپسندوں کی نشاہدہی تلاش جاری ، متاثرین کیلئے کمیپ قائم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پشاور (نیٹ نیوز) لوئر کرم میں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشان دہی کر لی گئی۔ پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز سپورٹ کے لئے موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک 19 شرپسندوں کی نشان دہی کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔ لوئر کرم میں بگن اور گرد و نواح کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ امن معاہدے کے مطابق پورے کرم سے مرحلہ وار ہتھیار جمع کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام قومی بنکرز کو بھی توڑا جائے گا۔ ریاست نے کْرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پشاور کرم کے علاقے بگن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے متاثرین کے لیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق علاقہ محمد خواجہ میں بگن متاثرین کیلئے عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر ہزاروں خاندانوں کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی جب کہ کیمپ کے قریب سکول، مساجد، بی ایچ یو اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔ ڈی سی کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم اے خیموں سمیت دیگر سامان کے 22 ٹرک فراہم کرے گا، ضلعی انتظامیہ کو 4 ٹرک سامان مل گیا ہے اور آج سے کیمپ کے قیام پر کام شروع کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شرپسندوں کی کے مطابق جائے گا
پڑھیں:
برساتی نالے میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈی ایچ اے فیز 5 اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے دوران برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی لاش دو روز بعد دریائے سواں سے برآمد کر لی گئی۔ ان کے ساتھ بہنے والی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنل اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے جب تیز بارش کے باعث نالے میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور گاڑی بے قابو ہو کر پانی میں بہہ گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، تاہم بدقسمتی سے دونوں لاپتہ ہو گئے۔
ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی جانب سے مسلسل سرچ آپریشن جاری رہا، جس کے دوران جمعرات کی صبح کرنل (ر) اسحاق قاضی کی لاش دریائے سواں سے مل گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے، جب کہ اہلِ خانہ شدید کرب میں مبتلا ہیں
Post Views: 5