حکومت انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کونشان عبرت بنائے:گورنرپنجاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںصحافی ومصنف امجد صدیق کی دوسری تصنیف "جاپان کہانی" کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے کہا یہ کتاب آج کا برننگ ایشو ہے،غریب بچے جمع پونجی لگا کر غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک جاتے ہیں اورجان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ اہم مسئلہ ہے جس پر حکومت کو خاص توجہ دیتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔انہوںنے کہا کشتی حادثوں میں پاکستانیوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے،ہمارے بچے 50 یا60 لاکھ روپے لگا کر جان خطرے میں ڈال رہے ہیں ، اگر اس رقم سے پاکستان میں بزنس کیا جائے تو اچھا کما سکتے ہیں۔ گورنر نے کہا میںاین پی سی ؒکے عہدیداروں ، افضل بٹ اور امجد صدیق کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی رونمائی کیلئے مجھے مدعو کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات: جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوجرانوالہ:۔ گوجرانوالہ میں زمینی راستوں پر سختی کے بعد انسانی اسمگلرز نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹ بال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دستاویز جعلی ثابت ہونے پر جاپان نے تمام افراد کو ڈی پورٹ کردیا، جبکہ اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے گولڈن فٹ بال ٹرائل کے نام سے فٹ بال کلب کی رجسٹریشن کروائی اور 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹریشن کی جعلی دستاویز بنائی گئیں۔ حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان کے ایک کلب سے فٹ بال میچ شیڈول تھے
ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جنوری 2024ءمیں بھی فٹ بال ٹیم کے روپ میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔