انٹراپارٹی الیکشن کیس؛ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بیرسٹر صاحب!یہ کیس 30اپریل 2024سے چل رہا ہے،تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا، آپ نے 5درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں،درخواستگزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے، آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروادیں گے،اکبرایس بابر نے کہاکہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کئے جائیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ۔
کراچی میں باپ نے بیٹی اور اس کے دوست لڑکے کو قتل کر دیا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین و قانون کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے،ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالوں کا جواب دے دیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی جواب جمع
پڑھیں:
این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
این اے 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمر ایوب نے دھاندلی تحقیقات پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ سپر یم کورٹ میں چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے 60 روز کے اندر ہی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔
عمر ایوب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کرکے کارروائی شروع کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے روکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حالیہ فیصلے میں الیکشن کمیشن کوکارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عمر ایوب نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حالیہ فیصلہ آئین کیخلاف ہے، عدالت عالیہ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔