سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، پاکستان کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ غریب غریب تر ہوگیا ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، جی ڈی پی گروتھ 6 سے کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں ،مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے، حکومت کے پاس اپنا ڈی سی لگانے تک کا اختیار نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عارف علوی

پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے، معیشت کیسے چل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی مقبولیت سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عارف علوی کی وضاحت
  • عارف علوی کا عمران کی مقبولیت پر متنازع بیان،علماء کرام کامعافی مانگنے کامطالبہ، سوشل میڈیاصارفین کاغم وغصہ
  •  ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے،شاہدخاقان عباسی
  • بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
  • عمران خان کو جو مقبولیت ملی وہ بہت سارے انبیا کو بھی نہ مل سکی، عارف علوی متنازعہ بیان کے بعد تنقید کی زد میں
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے: شیخ رشید
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب