کراچی: 4 ہزار جعلی ڈالرز سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
— تصویر بشکریہ رپورٹر
کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے 4 ہزار سے زائد جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل چھاپہ مار ٹیم نے جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 4500 جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔
کراچی میں ترجمان رینجز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز کی سپلائی کے لیے ایک پارٹی کا انتظار کر رہا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرز کی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹر پمپ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جعلی ڈالرز سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعلی ڈالرز
پڑھیں:
کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
کراچی:نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔
ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم واردات میں اپنی 16 سالہ حقیقی بیٹی کو استعمال کرتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں گرفتار ملزم بلال کا سالہ فہیم بھی ملوث ہے جو کہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایس ایچ او نیو کراچی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی حقیقی بیٹی کے ہمراہ 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، جبکہ اس کا مفرور سالہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی ہیں۔