لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی ’کاروبار فنانس اسکیم‘ کا اجرا کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور بر آمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 48 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں، آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36 ارب روپےسے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے لے کر 3 کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، اور قرض 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنا ہوگا۔

آسان کاوربار فنانس اسکیم کے لیے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اور تفصیلات کے لیے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبارفنانس کے لیے akf.

punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

آسان کاروبار کارڈ اسکیم میں اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروبار کے لے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکے گا۔

پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور اسپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، آسان کاروبار کارڈ کے لیے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے، نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب کا ہر نوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار اسکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، 25 سے 55 سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور اسپیشل افراد قرض کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

تاہم قرض لینے کے لیے ایکٹیو فائلر ہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت ہے۔
مزیدپڑھیں:آسان کاروبار اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آسان کاروبار کارڈ کے کاروبار فنانس اسکیم کے ذریعے اسکیم کے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔

کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واردات مشکوک لگ رہی ہے اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ واردات میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر کو لیاقت آباد میں بھی اسی نوعیت کی ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پرسخت ردعمل
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی