مدارس کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مدارس کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔
جامعہ نعیمیہ میں سالانہ تقریبات کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات قیامت تک انسانیت کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں جو طلبا پڑھتے ہیں، علماء بن کر امت کے سامنے آتے ہیں، وہ اسی کے داعی ہوتے ہیں کہ ہر مسلمان اپنی آخرت کے لیے فکرمند ہو۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ اختتامی سیشنز میں 2 سو سے زائد طلبہ کو دستار فضلیت و انعامات اور 70 سے زائد طلبہ کرام کو میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ رواں سال جامعہ نعیمیہ سے 67عالم، 10مفتی، 47 قراء اور 50 حفاظ کرام نے سند فراغت حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنی تعلیمات کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس اپنے پس منظر اور خدمات کے لحاظ سے اسلامی معاشرے کا ایک ایسا حصہ ہیں جن کی تاریخ اور خدما ت سنہرے الفاظ سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے مطالبہ کیا کہ مدارس کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔