ہمارا مقابلہ سپر پاور امریکا کو شکست دینے والے دشمن سے ہے‘ گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور اسکول میں زیر تربیت ریکروٹس کی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ اسکول کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبے میں امن و امان کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، ہم صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے ہر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس جذبہ موجود ہے، انہیں جدید اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے، پولیس شہداء کے بچوں کی بھرتی کے لیے تمام کوٹا دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، صوبے میں موجود پولیس ٹریننگ اسکولوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے معیار کو بہتر بناکر 9 ماہ کا دورانیہ کم کر کے 90 دن پر لائیں گے، ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس ٹریننگ اسکول وزیر اعلی نے کہا کے لیے
پڑھیں:
ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ، امدادی کارروائیاں شروع
ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے بتایا۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے 2 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہاکہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور اس کے جھٹکے استنبول اور قریبی دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکمے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر سروے کر رہے ہیں تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ صورتحال کو ہر لمحہ قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ترکیہ زلزلہ وی نیوز