ملک ریاض کی حوالگی کے لیے نیب اقدامات کررہا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آچکا ہے جس میں مفروربحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی حوالگی کے لیے نیب اقدامات کررہا ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آچکا ہے، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی اور ملک ریاض کو مفرور اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، نیب کا انتباہ
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی میڈیا نے اس فیصلے پر کرپشن کی ہیڈ لائنز دیں، اس کیس میں حکومت پاکستان کا ریکور کیا گیا پیسہ غلط استعمال کیا گیا۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ مقدمے میں مفرور ملک ریاض کی یو اے ای سے وطن واپسی کے لیے نیب اقدامات کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی نیب واضح کر چکا ہے کہ دبئی میں ان کے منصوبے میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گی۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے اور اس کا بحریہ ٹاؤن سے کیا تعلق ہے؟
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس تو ’اوپن اینڈ شٹ‘ کیس ہے، ملک ریاض کیخلاف نیب کے پاس کرپشن اور دھوکا دہی کے کئی مقدمات ہیں، جن کا مفرور ملزمان کو عدالت میں سامنا کرنا چاہیے۔
انہوں نے 190 پاؤنڈ کیس میں مذہب کارڈ استعمال کرنے کی کوششوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث تمام ملزمان کرپشن اور رشوت کا جواب دیں اور مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحریہ ٹاؤن عطا تارڑ کرپشن ملک ریاض نیب وزیر اطلاعات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن عطا تارڑ ملک ریاض وزیر اطلاعات ملین پاؤنڈ کیس وزیر اطلاعات ملک ریاض کی عطا تارڑ کے لیے
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔