حکومت کا شب معراج کے موقع پر 3چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کویت(نیوز ڈیسک)شبِ معراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر شہریوں کو 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں۔
کویتی کابینہ نے کہا کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی کل تین چھٹیاں ملیں گی۔
سعودیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-7
 پشاور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مینا خان آفریدی کو بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی کا محکمہ ، ارشد ایوب خان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان ، فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈاکٹرامجد علی کو وزیر ہاوسنگ مقرر کر دیا گیاہے ۔ان کے علاوہ آفتاب عالم آفریدی وزیرقانون،پارلیمانی امور و انسانی حقوق ، سید فخرجہان وزیرایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ۔ریاض خان کو محکمہ آبپاشی، خالق الرحمان وزیر صحت ، عاقب اللہ خان کو ریلیف، بحالی و آبادکاری ، فیصل خان تراکئی وزیرمحنت (لیبر) ، مزمل اسلم مشیر خزانہ اور تاج محمد ترند مشیر کھیل و امور نوجوانان تعینات کر دیئے گئے۔