اسلام آباد:

ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتےہوئے لیبیا سے آنے والے 2 مسافروں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافروں کی شناخت فرحان اشرف، علی ذیشان اور تقی الحسن سجاد کے نام سے ہوئی۔ فرحان اشرف اور علی ذیشان نامی مسافروں نے یورپ جانے کے غرض سے ثاقب جج نامی ایجنٹ کو بھاری رقوم ادا کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ کے ذریعے فیصل آباد سے لیبیا براستہ دبئی اور مصر سفر کیا۔ لیبیا میں کچھ عرصہ قیام کے بعد ایجنٹس نے مسافر کو کشتی کے ذریعے اٹلی کی جانب بھجوانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں مسافروں کو لیبیائی حکام نے حراست میں لے کر پاکستان واپس بھیج دیا۔

ایک اور کارروائی میں شناخت بدل کر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم نے اشرف عباس کی شناخت استعمال کرتے ہوئے اسپین جانے کی کوشش کی۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصل نام تقی الحسن سجاد ہے جس نے اشرف عباس کی سفری دستاویزات استعمال کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کی۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار

لاہور:

ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 61 افراد جاں بحق
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار