وزیراعظم نے آزادکشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بھمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھمبر میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیرثابت ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سکول میں لڑکے اور لڑکیوں کے الگ کیمپس ہوں گے، ایک سال کی ریکارڈ مدت میں سکول کا آغاز کیاجائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکے مزید 2 اضلاع میں بھی جلد دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دانش سکول سسٹم
پڑھیں:
ایف بی آر اصلاحات پر پیشرفت، ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس اصلاحات اور کسٹم کلیئرنس کے نظام میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو مستقل اور مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سرخ فیتے کا خاتمہ ضروری ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ کارروائیوں میں وقت کی بچت ہو، اور اصلاحاتی اقدامات کو پورے ملک میں یکساں طور پر نافذ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی طرف قدم: وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، اور پہلے سے عائد ٹیکسز کے مؤثر نفاذ سے کلیکشن میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ٹیکس اصلاحات سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کی مدد سے ایف بی آر اور کسٹمز اپنی صلاحیت میں اضافہ کریں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) میں ٹیکس ہدف مکمل کرلیا ہے، جبکہ کسٹم کلیرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز اور فیس لیس نظام کے نفاذ پر بھی پیشرفت جاری ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر انکم ٹیکس گوشواروں کا آن لائن فارم اردو زبان میں بھی دستیاب کر دیا گیا ہے، جس سے 84 فیصد فائلرز مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکم ٹیکس گوشوارے ایف بی آر وزیراعظم محمد شہباز شریف