موٹروے ایم 14 پر نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایم 14 فتح جنگ کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔
ٹرک کو کسٹم ویئر ہاس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں نان کسٹم پیڈ سامان کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نان کسٹم پیڈ سامان
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کرسکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل