جرمنی: چاقو حملے میں دو افراد کی ہلاکت، مشتبہ شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آشافن برگ کے پارک میں چاقو حملے کے بعد ایک 28 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
جرمنی: ماگڈے برگ حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے
ٹک ٹاک ویڈیو میں حملے کی دھمکی، شمالی جرمنی میں ملزم گرفتار
اس مشتبہ شخص کو شوئنتھال پارک میں جائے وقوعہ سے حراست میں لیا گیا۔
جرمن ریاست باویریا کے شہر آشافن برگ کے اس پارک میں چاقو حملے کا یہ واقعہ عالمی وقت مطابق صبح 10:45 پر پیش آیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ایک 41 سالہ شخص اور ایک دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوئے، مزید یہ کہ دونوں کو طبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد مزید کسی مشتبہ شخص کی موجودگی کی کوئی علامت نہیں ہے اور نہ ہی عوام کے لیے کوئی خطرہ ہے۔
جرمنی میں ماضی قریب میں بھی پرتشدد حملے ہوتے رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات نہ صرف ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ جرمنی 23 فروری سے قبل ہونے والے انتخابات سے قبل تارکین وطن کے حوالے سے بحث کی بھی وجہ بنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 20 دسمبر کو ماگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں لوگوں پر تیز رفتار کار چڑھا دینے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 200 کے قریب دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے بعد ایک سعودی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ا ب ا/ع ب (روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Post Views: 5