امریکا ، برفباری کا 143سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 3ہزار پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکا میں شہری برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی سمیت 30 ریاستوں میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کے دوران 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری الاباما میں ہوئی جہاں 143 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔فلوریڈا میں بھی شدید برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، نیو اورلینز میں 8 انچ جبکہ مولینو میں ساڑھے 5 انچ تک ریکارڈ برفباری ہوئی۔برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،جب کہ اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد کو نزلہ، زکام اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اس دوران ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔حکام کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر امریکا کے علاوہ برطانیہ اور کینیڈا کو بھی برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایک ماہ کے دوران برفباری سے ان تینوں ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی نائب صدر بھی مشکل میں پڑ گئے
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے، بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو دلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑا۔
ٹورنٹو، نیو یارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دلی کی پروازیں دو گھنٹے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دلی کی پروازیں 2 گھنٹے طویل ہوگئیں۔ایمسٹرڈیم اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے دلی کی پروازیں بھی دو گھنٹے طویل ہوگئیں، طویل دورانیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔شارجہ امرتسر پرواز کو احمدآباد اور ٹورنٹو دلی کی پرواز کو ڈنمارک میں اتارا گیا، ابوظبی میں اتاری گئی پیرس اور لندن کی پروازیں ری فیولنگ کے بعد دلی پہنچیں۔
بپہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی سرکار پر سوال اٹھانے والےکشمیریوں کیساتھ بھارتی فورسز نے کیا سلوک کیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
الماتے اور تاشقند کےلیے 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ دبئی امرتسر کی پرواز ڈھائی گھنٹے طویل ہوگئی۔
مزید :