کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پشاور: ضلع کرم میں قیام امن کا مشن، بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق رواں ماہ ضروری اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کے چار قافلے بھیجے جائیں گے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر آج بھی امدادی اشیاء کا قافلہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بھی بلایا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری ہوگی، علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔