وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا کی تاریخ اور سنسنی سے بھرپور فلم ’چھاوا‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایتکاری معروف فلمساز لکشمن اُتیکر نے کی ہے اور یہ میڈاک فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔
چھاوا کے ٹریلر میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی موت کے بعد شاہی تخت سنبھالنے کے سفر پر مبنی ہیں۔ ٹریلر میں وکی کوشل، سبھاجی مہاراج کے کردار میں بے مثال نظر آتے ہیں اور یہ فلم ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دی جا رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Maddock Films (@maddockfilms)
فلم میں رشمیکا مندانا نے سبھاجی مہاراج کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے، جبکہ اکشے کھنہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے روپ میں ولن کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میوزک کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے، یہ فلم 14 فروری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
View this post on InstagramA post shared by Maddock Films (@maddockfilms)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکی کوشل
پڑھیں:
معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔
ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو" کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔
برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Men's Fitness UK (@mensfitnessuk)
تاہم ساشا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ذیابیطس ٹائپ 2 ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اوزیمپک تجویز کیا گیا، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنی تبدیلی کے لیے انہوں نے اوزیمپک کے ساتھ ساتھ پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی مدد بھی حاصل کی جس نے ان کے ڈائٹ کرنے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ ساشا بیرن اپنی کامیڈی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ میں اپنے مزاحیہ مرکزی کردار کیلئے مشہور ہیں جو اب مارول سیریز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔