جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی طلاق کی افواہیں، گلوکار نے وضاحت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
معروف ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں گزشتہ سال پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
حالیہ دنوں میں اطلاعات سامنے آئیں کہ جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر کچھ قریبی افراد کو ان فالو کر دیا، جن میں ان کے سسر اور ہیلی کے والد، اسٹیفن بالڈون بھی شامل ہیں۔ مزید یہ انکشاف ہوا کہ جسٹن نے اپنی بیوی ہیلی کو بھی ان فالو کر دیا تھا، حالانکہ ہیلی اب بھی انہیں فالو کرتی ہیں۔
دونوں کی ازدواجی زندگی کے بارے میں چہ مگوئیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب گزشتہ اکتوبر میں جسٹن نے ہیلی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد نہیں دی، جبکہ ہیلی نے ایک پرانی تصویر پوسٹ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، جسٹن اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی پریشان دکھائی دیے تھے۔
ہیلی کو ان فالو کرنے کی خبروں کے درمیان اب جسٹن نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے ان کے اکاؤنٹ سے ایسا کیا اور انکا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ تاہم، یہ اسٹوری بھی بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی۔ اب جسٹن دوبارہ ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔
2018 میں شادی کرنے والا یہ جوڑا طلاق کی افواہوں کا سامنا کئی بار کر چکا ہے لیکن وہ ان افواہوں کو صرف ’شور‘ سمجھتے ہیں اور انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کینیڈین شخص کی 20 سال بعد بینائی بحال، نایاب ’ٹوٹھ اِن آئی‘ سرجری کیا ہے؟
کینیڈا میں ایک انوکھے آپریشن کے ذریعے 20 سال سے نابینا شخص کی بینائی بحال کر دی گئی۔ 34 سالہ برینٹ چیپ مین نے بچپن میں ایک دوا کے مضر اثرات کے باعث بینائی کھو دی تھی اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران قریب 50 آپریشن کرائے لیکن ناکام رہے۔
رواں برس ماہرِ امراض چشم ڈاکٹر گریگ مولونی نے ان پر نایاب “ٹوٹھ اِن آئی” سرجری کی، جس میں مریض کا دانت نکال کر اس میں مصنوعی لینس لگایا گیا اور بعد ازاں آنکھ میں نصب کیا گیا۔ اس کامیاب عمل کے بعد چیپ مین کو ایک آنکھ سے 20/30 کی سطح کی نظر واپس مل گئی۔
مزید پڑھیں: بینائی سے محروم مگر حوصلے سے نہیں، سبی کے اللہ بخش سولنگی
چیپ مین کا کہنا ہے کہ برسوں بعد دوبارہ آنکھوں سے دنیا دیکھنا ایک نیا جنم ہے۔ انہوں نے پہلی بار اپنے ڈاکٹر سے آنکھ ملا کر بات کی اور اپنے بھانجے بھانجی کو دیکھنے کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق یہ سرجری دنیا میں شاذونادر ہی کی جاتی ہے اور صرف اُن مریضوں پر ممکن ہوتی ہے جن کے لیے عام طریقۂ علاج ناکام ہو جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’ٹوٹھ اِن آئی‘ 20 سال بعد بینائی بحال کینیڈین شخص