ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں گرجا گھرمیں قرانی آیات اور اذان گونج اُٹھی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کے دوران گرجا گھر قرانی آیات اور اذان سے گونج اُٹھا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں کثیر العقیدہ دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہل خانہ اور نو منتخب حکومتی اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر مسلمانوں کی نمائندگی نیشن مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔تقریب کے دوران امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے مذہبی نمائندگی کرتے ہوئے قرآن پاک کی سورۃ الحدید کی 4 تا 7 آیات کی تلاوت کی۔تلاوت کے بعد ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔
قرآن پاک کی تلاوت اور اذان کا احترام کرتے ہوئے اس موقع پر خاموشی اختیار کی گئی جبکہ صدر ٹرمپ اور دیگر حاضرین نے تلاوت اور اذان کو توجہ سے سنا۔
پٹرولیم درآمدی بل میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ،ڈیزل کی درآمد میں کمی کا سامنا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اور اذان
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔