راولپنڈی: خاتون اول کا دل کے امراض کے اسپتالوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔
اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی
اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔
خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں الٹراسائونڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی اور ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: بجٹ توقعات کے مطابق نہیں، عام آدمی اور کسانوں کو ریلیف دینا ہو گا، آصفہ بھٹو زرداری
اس موقعے پر چینی سفیر نے کہا کہ چین امراض قلب کی جدید طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستانی ڈاکٹروں کو امراض قلب کے جدید طریقہ علاج بارے تربیتی مواقع بھی فراہم کرے گا۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائے گا۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دل کے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ
خاتون اول نے اے ایف آئی سی میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کیے۔
آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پاکستان کی خاتون اول پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن خاتون اول آصفہ بھٹو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کا دورہ
پڑھیں:
سوڈان میں جنگبندی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ نے تجاویز پیش کردیں
1956ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد، سوڈان نے طویل تناؤ اور بد امنی کا سامنا کیا۔ آزادی كے بعد سے اب تک سوڈان نے بغاوت کی 20 کوششیں اور دو تباہ کن خانہ جنگیاں دیکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے سینئر مشیر "مسعد پولس" نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے سوڈان میں جنگ بندی کا منصوبہ پیش کر دیا۔ مسعد پولس نے صحافیوں سے سے بات چیت میں بتایا کہ جنگ بندی کے مذکورہ منصوبے کی مدت 3 یا 9 ماہ ہو گی۔ انہوں نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی تردید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرامپ انتظامیہ، سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے الگ الگ مذاکرات کرے گی۔ تاہم فی الحال سیز فائر کے لئے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 15 اپریل 2023ء کو سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم تصادم كا آغاز ہوا۔
سوڈانی فوج کی قیادت "عبدالفتاح البرہان"، جب كہ ریپڈ سپورٹ فورسز كی سربراہی "محمد حمدان دقلو" المعروف كمانڈر حمیدتی کے ہاتھ میں ہے۔ مذکورہ تصادم 2021ء کی بغاوت کے بعد ریپڈ سپورٹ فورسز کے فوج میں انضمام کے طریقہ کار کے حوالے سے اختیارات پر ہوا، جسے ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی ثالثی کے اب تک کوئی نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ قابل غور بات ہے کہ سوڈان نے 1956ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد، طویل تناؤ اور بد امنی کا سامنا کیا۔ آزادی كے بعد سے اب تک سوڈان نے بغاوت کی 20 کوششیں اور دو تباہ کن خانہ جنگیاں دیکھی ہیں۔ پہلی خانہ جنگی 1955ء سے 1972ء تک اور دوسری 1983ء سے 2005ء تک، جو بالآخر جنوبی سوڈان کی علیحدگی کا باعث بنی۔