ریلوے میٹریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ریلویز پولیس نے ریلوے میٹریل چوری کرنے کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔ریلویز پولیس کے مطابق لاہور میں ریلویز پولیس مغلپورہ نے ریلوے مٹیریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنادی۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو ورکشاپس سے جنریٹر کے پرزے اور قیمتی کاپر وائر چوری کرکے لےجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اے ایس آئی رفیق ڈوگر نے ساتھی ملازمان کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان عبد الوہاب، شاہد اختر اور سجاد حسین مغلپورہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو کی دیوار پھلانگتے ہوئے گرفتار کئے۔ ملزمان تقریباً 60 کلو ریلوے مٹیریل پلاسٹک بیگز میں لے جارہے تھے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔