روہت شرما کی پاکستان آمد پر تاحال سوالیہ نشان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے کراچی میں ہونے والی کیپٹنز میٹنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت تاحال غیر یقینی کا شکار ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 16 یا 17 فروری کو ایونٹ میں شامل 8 ممالک کے تمام کپتانوں کو کراچی میں جمع ہونا ہے، تاہم روہت شرما کی پاکستان آمد کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
آئی سی سی حکام نے اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ نہیں کیا ہے جب کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان کے سفر کا معاملہ ابھی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی اجازت کے بغیر اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ صورتحال نہ صرف کیپٹنز میٹ بلکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت پر بھی غیر یقینی کے سائے ڈال رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بی سی سی آئی اور حکومت کی پالیسی آئندہ چند ہفتوں میں اس معاملے کو مزید واضح کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان چیمپئنز کے ٹیم اونر کامل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اپنے سرکاری بیان میں انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چیمپئنز اب تک تمام لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جس سے ٹیم کی طاقت، اتحاد اور تجربے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔(جاری ہے)
کامل خان نے تسلیم کیا کہ سیمی فائنل مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا، مگر ٹیم انتظامیہ ٹورنامنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اپنی تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فائنل میں رسائی مکمل طور پر کارکردگی، تسلسل اور میرٹ کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیم کروڑوں پاکستانیوں کی امیدوں کی امین ہے، اور اب وہ فائنل میں ملک کے لیے ایک اور تاریخی کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ آخر میں انہوں نے نعرہ بلند کیا: "پاکستان زندہ باد!"۔