کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں سی سی ٹی وی کیمرے سرکاری کالجز مراسلے میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت، وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشت گردوں کا سدباب تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے پُرعزم ہیں۔