خان صاحب نے ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کے بہت بڑی گالی دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم کو گالی دینے پر بھی ہم نے احتجاج نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب نے ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کے بہت بڑی گالی دی، عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم فلاں کے اردلی ہیں، ،ہم نے اس پر بھی احتجاج نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کا مذاکرات سے انکار افسوسناک ہے، اپیل ہے کہ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑا جائے، جوڈیشل کمیشن بنانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی مطالبات کا 7 دنوں میں جواب دیں گے، پی ٹی آئی مذاکراتی دروازے سے نکل گئی توشاید واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرگوہر نے بیان دیا کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے مطابق اگر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا جاتا تو وہ مذاکرات کا سلسلہ ختم کررہے ہیں، ان کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی کا حکم ہے کہ مذاکرات روک دیئے جائیں۔
میں کہنا چاہتا ہوں کہ مذاکرات کا عمل ان کی پیشرفت پر شروع ہوا تھا جب 5 دسمبر کو ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی اور خود خواہش ظاہر کی تھی کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے معرکہ آرائیاں ہوچکے تھیں، پی ٹی آئی کمیٹی اسپیکر سے ملی، پھر اسپیکر کے کہنے پر وزیراعظم نے ایک اتحادی کمیٹی قائم کی۔ پی ٹی آئی نے 42 دنوں بعد تحریری مطالبات پیش کیئے، ہم سے تقاضا کررہے کہ 7 دنوں میں تحریری مطالبات کا جواب دے دیں، اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ جن ججز کا کہا ہے ان کو ڈال کر کمیشن بنایا جائے۔وہ جماعت جو ہم سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتی تھی، کہتی تھی کہ یہ چور ڈاکو ہیں، لیکن 7دنوں میں کیا ہوا، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے جس بے تابی سے آئی تھی اسی بے تابی سے واپس جارہی ہے، ہم ان سے کہتے ہیں ابھی نہ جائیں موسم کو خوشگوار ہونے دیں، ہم 28 جنوری کی تاریخ دے چکے ہیں، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ مذاکرات کے عمل کو نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سول نافرمانی کی کال ابھی چل رہی ہے، وہ اوورسیزپاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ پیسے مت بھیجیں۔ہم نے بالکل نہیں کہا کہ اس تحریک کو روکا جائے۔عمران خان نے وزیراعظم کو گالی دی کہ اردلی ہے، ہم نے پھر بھی جواب نہیں دیا۔ ہم بڑے سلجھے طریقے سے مذاکرات کرتے رہے۔پی ٹی آئی کو چاہئے کہ اعتراضات پر مبنی تحریردے کہ ہم مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔پی ٹی آئی مذاکراتی دروازے سے نکل گئی تو واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ مذاکرات پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بیکریوں کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے گوداموں اور ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے پاس بے گھر ہونے والوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور غذائی بحران سے ہونے والی اموات سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ مارچ کے اوائل سے خوراک، ایندھن یا ادویات کا ایک بھی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوا۔ غزہ میں ادویات اور خوراک کی بدترین قلت ہے جس کے باعث لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ پریس بیانات میں ڈوجارک نے مزید کہا کہ گذشتہ 50 دنوں کے دوران غزہ میں خوراک کا ذخیرہ انتہائی کم ہو چکا ہے۔ ضروری ادویات اور طبی سامان ختم ہونے کے قریب ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بیکریوں کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے گوداموں اور ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے پاس بے گھر ہونے والوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں ایمبولینسوں کو جان بچانے والی خدمات دستیاب نہیں اور ایندھن ختم ہو چکا ہے۔ ڈوجارک نے کہا کہ جبری نقل مکانی کے احکامات کی وجہ سے ہم غزہ کے اندر اپنے کچھ گوداموں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔