لندن:

برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان "ایووین" کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران، برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، ریل، ہوائی اور فیری سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اور سڑکیں و پل بند ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 41 فلسطینی شہید، بچوں کے لیے دودھ کی شدید قلت

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی صہیونی فورسز کے حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔ 

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، مقامی اسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی کہ صبح سے اب تک 41 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

الاقصیٰ شہداء اسپتال نے بتایا کہ نیٹزاریم کوریڈور کے قریب امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی، جس میں 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 60,249 فلسطینی شہید اور 4,789 زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہو چکا ہے۔ بچوں کے لیے فارمولا دودھ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر خالد دقران کا کہنا ہے کہ کئی مائیں خود غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے قابل نہیں۔

31 سالہ ماں آزہر عماد نے بتایا کہ وہ اپنے 4 ماہ کے بچے کو دودھ کی بجائے تل اور پانی کا مکسچر دینے پر مجبور ہیں، جو بچے کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، "کبھی میں اسے پانی دیتی ہوں، کبھی جڑی بوٹیوں کا سفوف بناتی ہوں، کیونکہ کچھ بھی میسر نہیں ہوتا۔"

غزہ میں ہزاروں بچے بھوک اور دوا کی کمی سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا چھٹا سپیل کب شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا
  • غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 41 فلسطینی شہید، بچوں کے لیے دودھ کی شدید قلت
  • چین کا تیز ترین ریلوے نظام
  • روس میں شدید زلزلے کے بعد دنیا کا بلند ترین آتش فشاں پھٹ پڑا
  • ملک میں 3اگست تک شدید بارشوں کا امکان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • پنجاب: مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • روس میں شدید زلزلے کے بعد جاپان اور امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور تائیوان تک سونامی الرٹ جاری، آفٹر شاکس ایک مہینے تک جاری رہنے کا امکان
  • روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ
  • جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب