UrduPoint:
2025-07-26@14:45:18 GMT

جرمنی: بچوں پر چاقو حملہ، مشتبہ افغان ملزم سے تفتیش جاری

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

جرمنی: بچوں پر چاقو حملہ، مشتبہ افغان ملزم سے تفتیش جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) جرمنی میں جان لیوا حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز ایک نیا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک مشتبہ افغان مہاجر نے باویرین شہر آشافن بُرگ کے ایک پارک میں چھوٹے بچوں پر چاقو سے وار کیا۔ حملہ آور نے ایک دو سالہ مراکشی لڑکے اور ایک 41 سالہ جرمن شخص کو ہلاک کر دیا۔ جرمن شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

اس حملے میں تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے اور ان میں شام کی ایک دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے، جس کی گردن پر زخم آئے۔

جرمن میڈیا کے مطابق 28 سالہ مشتبہ افغان ملزم کا نام انعام اللہ او ہے اور حکام کے مطابق وہ ایک عرصے سے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا۔ ملزم کو ایک نفسیاتی ادارے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں 23 فروری کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

اس حملے کے بعد قدامت پسند یونین جماعتوں کے چانسلر شپ کے امیدوار فریڈرش میرس نے منتخب ہونے کی صورت میں سیاسی پناہ کے قوانین اور مستقل سرحدی کنٹرول میں ''بنیادی تبدیلی‘‘ کا عہد کیا ہے۔

ان کے اتحادی اور باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر نے چھوٹے بچوں پر اس حملے کو ''سب سے زیادہ نفرت انگیز اور ہولناک جرم قرار دیا، جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔

‘‘ انہوں نے اس راہگیر کی بہادری کی تعریف کی، جو بچوں کی حفاظت کی کوشش میں مارا گیا۔

جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی

حملے کے بعد حکام کا کہنا تھا کہ افغان باشندے کو بہت پہلے یورپی یونین میں داخل ہونے والے اس کے پہلے ملک بلغاریہ واپس بھیج دیا جانا چاہیے تھا۔ چانسلر اولاف شولس کی زیر قیادت حکومت نے اس الزام کی تردید کی لیکن اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں کے انتظام سے متعلق یورپی یونین کے موجودہ قوانین ''اب کام نہیں کرتے‘‘۔

دوسری جانب صدمے میں مبتلا اور سوگوار شہری جمعرات کو متاثرین کی یاد میں جمع ہوئے، جہاں سٹی میئر یورگن ہیرزنگ نے کہا کہ یہ واقعہ پورے شہر کی یادداشت پر کنندہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے ''زخمیوں اور مرنے والوں کے لیے افسوس کا ایک لفظ کہے بغیر نفرت کے پیغامات‘‘ پھیلانے والوں کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ان کے شہر کے لوگ ''ایک ساتھ مل کر رہیں‘‘ گے۔

حکام کے مطابق مشتبہ افغان شخص سن 2022 میں جرمنی پہنچا تھا، اور سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی اور بعد میں اس نے ملک چھوڑنے پر رضامندی بھی ظاہر کی تھی لیکن اسے ابھی تک ملک بدر نہیں کیا جا سکا تھا۔

جرمنی سے مہاجرین کی عجلت میں واپسی غیر ضروری، شامی وزیر خارجہ

سٹی میئر نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں ''اندر سے ہلا کر رکھ دیا‘‘ ہے، ''مجھے ایسا لگتا ہے، جیسے میرا اپنا بچہ مر گیا ہو، یا میرا بھائی مر گیا یا زخمی ہو گیا ہو‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کے بہت سے دوسرے لوگ بھی ایسا ہی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی۔

ا ا/ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشتبہ افغان سیاسی پناہ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرکالونی میں شوہرنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدھارآلہ کی مدد سےگردن پروارکرکے بیوی کوقتل کردیا اورموقع پرسے فرارہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی صبحان مسجد سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے۔

لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

خاتون کی شناخت ملکیات بی بی زوجہ شعیب کے نام سے کی گئی مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی۔

ایس ایچ او پیرآباد انیس الرحمان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کوسوتے ہوئے اس کے شوہرشعیب نے پہلے سرپر پتھرمارا اور پھر تیز دھار آلہ کی مدد سے گردن پر وار کرکے قتل کردیا۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شعیب موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کے قتل کی وجہ غربت کے باعث گھریلو جگھڑے معلوم ہوتے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور مفرر شوہر کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیشرفت
  • افغان گلوکاروں کے لیے پاکستان امن، محبت اور موسیقی کی پناہ گاہ
  • اسرائیل میں بجلی کے نظام میں خلل، دھماکے اور آتشزدگیوں کے مشتبہ واقعات
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  • پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے:پاکستان
  • غزہ کی سنگین صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا ہنگامی ردعمل، فرانس اور جرمنی سے مشاورت کا اعلان
  • دہشت گرد پناہ گاہوں پر تشویش، طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی: دفتر خارجہ
  • ڈی آئی خان، بسیاہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا