چائنا  میڈیا گروپ  نیوز اور نیو میڈیا سینٹر کی 2025 کے اختراعی پروگراموں کی ریلیز تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 34 مربوط میڈیا پروگرام پروجیکٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔  چائنا میڈیا گروپ کےصدرشن  ہائی شیونگ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے چیئرمین رن ہونگ بن،صوبۂ حہ بے کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے  سربراہ  چھانگ بن ، اور صوبۂ شائن شی کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے سربراہ سون ڈا گوانگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر  چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی کے2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست جاری کی۔
اس فہرست کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، قومی معیشت میں نئے گرما گرم موضوعات اور لوگوں کی روزی روٹی، بہترین روایتی چینی ثقافت، مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیز   وغیرہ شامل ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان،چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ محکموں کے سربراہان، بائٹ ڈانس اور ریڈ نوٹ سمیت سی ایم جی کے  تعاون کے پلیٹ فارمز  اور متعلقہ چینی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ

عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوگئیں،تیسری ٹیم ہنوز ویزے کی منتظر ہے۔

26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شیڈول ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شرکت کے لیےاسلام آباد سے اوسلو روآنہ ہوگئی۔

گزشتہ سال بوائزانڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب بوائز انڈر 15 مقابلوں میں شرکت کے لیے شہر قائد سے اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوئی۔

کراچی سے دوسری ٹیم لیاری فٹبال اکیڈمی ویزوں کے اجرا کی منتظر ہے۔ سندھ حکومت نے ناروے کپ کے لیے اکیڈمی کو 1 کروڑ 83 لاکھ روپے کا اسپانسرشپ کا چیک فراہم کیا ہے۔

ناروے کپ کے مقابلے 90 میدانوں میں ہوں گے۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
  • معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاک بحریہ کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • چین،  2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈیولپمنٹ فورم کا افتتاح  
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر
  • چین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت