ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق ملعون کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری ملا کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام مہدی کی شان میں گستاخی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق استور پریشنگ میں گزشتہ روز ایک ریلی کے دوران مقامی تکفیری مولوی عبد الرزاق نے امام مہدی کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی جس پر گلگت بلتستان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور عوام کی جانب سے گستاخ کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی دباؤ پر استور کے مقامی تھانے میں مولوی عبد الرزاق کیخلاف بجرائم زیر دفعات 298A اور 295A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سٹی تھانہ گلگت میں مقامی نوجوانوں نے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔    دریں اثناء استور کے امام جمعہ سید عاشق حسین الحسینی نے کہا ہے کہ استور رامکھہ سے تعلق رکھنے والے مولوی عبد الرزاق نے امام زمانہ کی شان میں بہت گستاخی کی ہے جس کو ممبر سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اس تکفیری مولوی کیخلاف ایکشن لے ورنہ حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق ملعون کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری ملا کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی شان میں گستاخی کی

پڑھیں:

عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24 جولائی 2025ء ) بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی بہنوں کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دو ٹوک بات کر رہا ہوں کپتان عمران خان کی فیملی کے خلاف کوئی بات نہ کرے،خان کی تینوں بہنیں سیاست میں نہیں ہیں، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے آتی ہیں، پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن، عہدیدار، ورکر نے خان صاحب کی فیملی کے خلاف کوئی بات کی چاہے پارٹی کے اندر ہو یا سوشل میڈیا پر ہم اسی وقت اس کو پارٹی سے نکال دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی کیسز کچھ عرصہ سے پڑے ہوئے تھے اور کچھ کا ٹرائل چلا نا شروع کردیا تھا، اسی طرح ٹرائل اے ٹی سی فیصل آباد، گوجرانولہ اور سرگودھا میں چل رہے ہیں، 25ایم پی ایز پنجاب اور 11ایم این ایز اور تین سینیٹرز ہیں، ان میں کچھ کو سزائیں ہوگئی ہیں، ہمارے 39 ارکان اسمبلی کے خلاف 9 مئی مقدمات درج ہیں، الیکشن کمیشن کو احساس ہونا چاہیے کہ آئینی ادارہ ہے ، سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی کو صادق اور امین قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، عمران خان کا پیغام آیا ہے اب پارٹی کے اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ صرف تحریک پر مرکوز ہوگی، پرامن احتجاج کے حق میں ہیں جس میں ایک گملا بھی نہ ٹوٹے۔ ورکر پارٹی قیادت سے خفا ہیں کہ عمران خان باہر کیوں نہیں آرہے؟پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کو 3کروڑ ووٹ ملا، باقی تمام جماعتوں کو تین کروڑ ووٹ ملے۔

دوٹوک یہی ہے کہ عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں، ان پر جو بھی تنقید کرے گا ان کو پارٹی سے نکالیں گے، شیر افضل مروت نے بانی کی فیملی کیلئے جو کچھ کہا وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے مسائل کا حل نکالا جائے۔ لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے بچے جس دن پاکستان آئیں گے تو پاکستان میں عمران خان کے بچوں کا ایسا استقبال ہوگا کہ کسی سیاستدان کا بھی نہیں ہوا ہوگا، عمران خان کسی ڈیل کے ساتھ باہر نہیں آئیں گے ،بانی ایبسولوٹلی ناٹ والے بیانیئے پر قائم ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کے معاملات میں کوئی بیرونی مداخلت ہونی چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

  • گستاخ اہل بیت مولوی عطا اللہ بندیالوی گرفتار
  • کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • دیامر حادثہ: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش 3 روز بعد مل گئی
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
  • بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
  • بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر  کرنے کی اپیل
  • قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ