سٹی42:  سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے  پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے بارے میں ان کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد ہونے  تک سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

چینل24 ایچ ڈی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئیر لیڈر اور  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار  کردیا۔

افغانستان میں چینی کان کن کے قتل پر چین کا احتجاج

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی وفاقی حکومت کو ان کے احکامات کی تعمیل ہونے  تک اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے سختی سے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔  یوسف رضا گیلانی نے اپنے چیمبر میں موجود ہونے کے باوجود جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔

اس سے پہلے آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چیمبر کا دورہ کیا اور اس دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین   بن گئے

 13 جنوری کو سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی کہ سینیٹر  اعجاز چوہدری اگلے روز سینیٹ میں پیش ہوں۔ تاہم 14 جنوری کو اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم سینیٹر اعجاز چوہدری کو لانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد میں ناکامی کے بعد جیل سے خالی ہاتھ لوٹ گئی۔

پولیس ٹیم، جسے  اعجاز چوہدری کو سینیٹ کے اجلاس تک لے جانے کا کام سونپا گیا تھا، جیل حکام سے ملاقات کیے بغیر وہاں سے چلی گئی۔

لاس اینجلس کے بعد جنوبی کیلیفورنیا کے 5 مقامات پر آگ لگ گئی 

جیل حکام نکا مؤقف ہے  کہ پولیس نے پروڈکشن آرڈرز  ہی نہیں دیئے۔ جیل حکام نے کہا کہ "ہم سرکاری طور پر ہمیں بتائی گئی کسی بھی ہدایت کی سختی سے تعمیل کرتے ہیں۔"

سینیٹر اعجاز چوہدری اس وقت 9 مئی 2023 کو ہونے والے  ریاستی اداروں پر منظم حملوں کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کی بنا پر جیل میں ہیں اور ان پت بنے ہوئے مقدمے عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 

سید یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے باوجود اجلاس شیدول کے مطابق ہوا اور قانون سازی ایجنڈا کے مطابق ہوئی۔

پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کا آغاز؛ ایگریکلچر آلات،بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر ، ہارویسٹنگ روبورٹس کا فیصلہ کرلیا گیا

وزیر قانون نے پی ای سی اے ترمیمی ایکٹ سینیٹ میں پیش کیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ای سی اے ترمیمی ایکٹ 2025 قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا۔

اس موقع پر اپوزیشن ارکان اور صحافیوں نے بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون نے ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل بھی سینیٹ میں پیش کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے۔

بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس 27 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سینیٹر اعجاز چوہدری سید یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ پروڈکشن آرڈرز سینیٹ میں پیش کے پروڈکشن سینیٹ کے

پڑھیں:

چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس

چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز


رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے
بیجنگ :
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور کے تجزیے اور مطالعے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

جمعہ کے روز
اجلاس میں اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، سماجی اعتماد میں اضافہ جاری ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے اور سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ ساتھ ساتھ ، چین کی پائیدار معاشی بحالی کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور بیرونی شاکس کے اثرات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے مجموعی حصول پر عمل کرنا، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل ، درست اور جامع انداز سے نافذ کرنا، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں تیزی لانا، گھریلو اقتصادی ا مور اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی جدوجہد کو مربوط کرنا، غیر متزلزل طور پر اپنےامور انجام دینا، اعلی ٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینا، روزگار، کاروباری اداروں، مارکیٹوں اور توقعات کو مستحکم کرنے پر توجہ دینا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے یقین کے ساتھ تیز بیرونی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کا جواب دینا ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
  • سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی
  • چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس
  • سینیٹ میں بھارتی اقدامات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور : اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف
  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  •  بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا،یوسف رضا گیلانی
  • پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سخت ردعمل
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں:یوسف رضا گیلانی
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی