جماعت اسلامی کی پانی کانفرنس کل ہوگی،علامہ باقر زیدی ،طارق حسن،صاحبزادہ افتخار کو دعوت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو و دیگر علامہ باقر زیدی، طارق حسن، ایڈووکیٹ وسندتھری اور صاحبزادہ افتخار عباسی کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسندی تھری ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق سندھ کے صدرمحمدطارق حسن اور جے یوپی سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو حیدرآباد میں’’ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پرمزید 06 نئی نہریں نکالنے اور سندھ وزراعت کو درپیش خطرات اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سیاسی،قوم پرست اور مذہبی رہنماؤں نے پانی کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اپنی شرکت کا یقین دلایا۔اس موقع پر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ کے عوام نے شہروں اور دیہاتوں میں زبردست احتجاج کے ذریعے
دریائے سندھ کے اوپر بننے والی چھ نئی نہروں کو مسترد کردیا ہے، سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمینوں کو کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کمپنی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ سندھ کے وجود پر وار ہے جسے ہرگزبرداشت نہیں کیا جا سکتا، حکمرانوں کے سندھ دشمن فیصلوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی اپنی اقتدار کو طول دینے کیلیے سندھ دشمن فیصلے کر رہی ہے ان کے دوہرے معیار سے سندھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دریائے سندھ کے پانی پر سب سے پہلا قانونی، دائمی اور آفاقی حق سندھ کا ہے۔ سندھ کے لوگ کسی بھی صورت میں اپنی زندگی اور زراعت کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وفد میں جماعت اسلامی سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، یاسین لطیف، میر محمد بلیدی، طارق جاوید آرائیں سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پانی کانفرنس سندھ کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے