Jasarat News:
2025-11-03@16:24:35 GMT

انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ملتان (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر شادی کی شہنائیاں بج گئیں۔پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔نکاح کے اس پر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-5
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع جامشورو کے تحصیل نوری آباد کے گاؤں حیدر پالاری کے رہائشی خاتون زوجہ یار محمد نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد عالم پالاری اور پوڑو پالاری نے مل کر ہماری 30 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرکے کراچی کے ایک بلڈر کو فروخت کردیا ہے جبکہ میرے اہل خانہ سے سونا اور سامان ہتھیا لیا ۔ اس نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے نے عالم پالاری کی بھانجی سے عدالت میں نکاح طے کیا تھا جس کے بعد لڑکی نے عدالت پہنچ کر نکاح کی تصدیق کی لیکن اپنی مرضی سے اپنے رشتہ داروں کے پاس چلی گئی۔ فی الحال لڑکی اپنے رشتہ داروں کے پاس ہے لیکن اس کے باوجود عالم پالاری اور پوڑوپالاری ہمارے خلاف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں اور ہمیں نوری آباد اور جامشورو ضلع سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لوگوں کے خوف کی وجہ سے میرا بیٹا فیاض روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • پنجگور، لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کیخلاف اہلکاروں کا احتجاج
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟