چمپئنز ٹرافی، شان مسعود کو صائم ایوب کا متبادل لانے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے تو اس صورت حال میں اگر صائم ایوب فٹ ہو جاتے ہیں تو پھر سہ فریقی سیریز کھیلنے والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلے گی۔دوسری صورت میں سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلیے صائم ایوب کا متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر صائم ایوب فٹ نہیں ہوتے تو ان کا بہترین متبادل شان مسعود ہو سکتے ہیں۔سلیکٹرز بھی شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں صائم ایوب کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن ان کی اسکواڈ میں شمولیت کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا ۔ پاکستان کے علاوہ چمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اپنے حتمی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی چمپئنز ٹرافی ٹرافی کے لیے صائم ایوب
پڑھیں:
حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا مکمل ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریکارڈ میں صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے جمع کرائے گئے تحائف شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اس عرصے کے دوران غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں میں قیمتی تحائف پیش کیے گئے جنہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ اسی طرح فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی مختلف ممالک کے حکام اور غیر ملکی وفود کی جانب سے تحائف دیے گئے، جو توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی غیر ملکی شخصیات سے قیمتی تحائف وصول کیے، جو قواعد و ضوابط کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے، مزید برآں چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ ربنواز اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران کو بھی مختلف مواقع پر تحائف دیے گئے۔
تحائف وصول کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور سابق کرکٹر و مشیر کھیل وہاب ریاض شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت کئی دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات کو بھی تحائف موصول ہوئے جنہیں توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام کو ملنے والے زیادہ تر تحائف غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے وفود کی جانب سے دیے گئے تھے۔ حکومت کے مطابق تحائف کے ریکارڈ کو عوامی سطح پر لانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اس حوالے سے ماضی میں اٹھنے والے سوالات اور تنازعات کا ازالہ کرنا ہے۔