Jasarat News:
2025-04-26@04:35:25 GMT

سگریٹ نوشی کے نقصانات پر پریس کلب میں میٹنگ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور ممبر تنظیم ہیومنٹرین فار آرگنائزیشن سسٹین ایبل ڈپارٹمنٹ پاکستان کی کی جانب سے سگریٹ نوشی کے نقصانات کے حوالے سے پریس کلب کے آڈیٹوریم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسموکرز، ٹرانسجینڈرز، وکلاء، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے آر آئی کے جنید خان، جعفر مہدی اور رومس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی تیزی سے انسان کی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے ، سگریٹ نوشی کے نقصانات میں بڑا نقصان امراض قلب، فالج، ذہنی صحت کے مسائل، پھیپھڑوں کی بیماری، خراب مسوڑھے، ہڈیوں کی بیماری، جلد کی سوزش، زخم بھرنے میں تاخیر، تولیدی صحت کے مسائل، جسم کے مختلف حصوں میں کینسر، ذیابیطس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ وہ اکثر کم عمری میں سگریٹ نوشی کا شکار ہو جانے سے ان کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 3 کروڑ 10 لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکو استعمال کرتے ہیں، ہر 5 میں سے 2 سگریٹ نوش 10 سال سے کم عمر میں سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سگریٹ نوشی کے

پڑھیں:

مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور

اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے ضلع پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل صدر آئی ایس او محمد حسن و ضلعی صدر سید نجم الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ، 9 ماہ میں 143 ارب روپے کا خسارہ
  • زمین لرز اٹھی ،ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
  • ناقص منصوبہ بندی کے نقصانات
  • مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
  • پہلگام حملے کو لیکر نریندر مودی کی رہائشگاہ پر "کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی" کی اہم میٹنگ منعقد
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار