سکھر: نوجوانوں کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام اضلاع میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کو منتخب کیا ہے، عدنان بشیر، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کی سربراہی میں ضلع سکھر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج عطا حسین شاہ روہڑی اور ضلع خیرپور کے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور، گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور اور گورنمنٹ سپرئیر کالج خیرپور کے تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی تاکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تاہم ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر پاکستانی کا حق ہے جسے استعمال کر کے جمہوری نظام کو مضبوط اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مزید براں الیکشن کمیشن اپنے اسٹریٹیجک پلان کے تحت الیکشن آپریشن میں بہتری لا رہا ہے، پبلک اور ووٹرز ایجوکیشن کی آگاہی کے لیے بھی بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لایا جا سکے۔ اس ضمن میں ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے تمام شہریوں، اسکول و کالج کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کمیشن کی کاوشوں کا بھرپور ساتھ دیں اور ایسے تمام افراد بالخصوص خواتین جن کے پاس قومی شناختی کارڈ ہیں، ووٹ کے انداراج کو یقینی بنائیں اور ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔