وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ وادی نیلم میں خوراک اور ادویات سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ حکومت کو ہارڈ ایریاز میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان بھی وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاردہ، پھلوائی اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔وادی نیلم میں روزانہ کی بنیاد پر نیلم میں طبی سہولیات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وادی نیلم کی ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر اہلیان نیلم وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وادی نیلم میں وزیر اطلاعات وادی نیلم کے کی فراہمی نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی

قریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعظم نے دیر سے سہی لیکن نہروں کے مسئلے کا نوٹس لیا، اُمید ہے سندھ کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ ترک کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں حالات کو نارمل رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

  • پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ
  • مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں
  • مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا خمیازہ؛ مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہی  کا شکار
  • جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے