2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کیلئے ملازمتیں دینے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بلوچستان(نیو زڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بےروزگارنوجوانوں کیلئے قومی روزگارپروگرام شروع کرنے جا رہی ہےنجی شعبےمیں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیداکی جائیں گی۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
شکیل قادر خان کا کہنا تھا کہ روزگارپروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں نوجوانوں کوہنرمند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی، بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کا مزیدکہنا تھا کہ محکمہ انرجی میں 5 ہزار، معدنیات میں 30 ہزار،مائیکرو فنانس میں 40 ہزار، انڈسٹری میں 20 ہزاراورآئی ٹی میں 40 ہزار آسامیاں تخلیق کی جائیں گی ۔
راکھی جی جلدی سے آجائو، میں آپ کا ایئر پورٹ انتظارکر رہی ہوں، ہانیہ عامر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں*
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔