UrduPoint:
2025-07-26@06:32:24 GMT

امارات کے گولڈن ویزہ کیلئے مزید 3 شعبے اہل قرار

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

امارات کے گولڈن ویزہ کیلئے مزید 3 شعبے اہل قرار

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ کیلئے مزید 3 شعبوں کو اہل قرار دے دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران متحدہ عرب امارات نے اپنے گولڈن ویزہ پروگرام کو وسیع کیا ہے جس نے طویل مدتی رہائش کو خصوصی پیشہ ور افراد اور اعلیٰ مالیت کے حامل افراد تک بڑھایا ہے، یہ توسیع تعلیم، ٹیکنالوجی اور عیش و آرام جیسے شعبوں میں غیر معمولی ہنر کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے، خلیجی ملک کے گولڈن ویزہ پروگرام میں جن نئے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے کہ ان میں نمایاں اساتذہ اور معلمین، دبئی گیمنگ ویزہ اور لگژری یاٹ کے مالکان کے لیے گولڈن ویزہ شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نمایاں اساتذہ اور معلمین کے زمرے میں دبئی کے سکولوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اب گولڈن ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، یہ کیٹیگری اکتوبر 2024ء میں نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KHDA) کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی، یہ طویل مدتی رہائش ان اساتذہ کو دی جاتی ہے جنہوں نے امارات کے نجی تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، ارلی چائلڈ ہوڈ سنٹرز (ECCs)، سکولوں اور اعلی تعلیمی اداروں (HEIs) میں کام کرنے والے اہل معلم اپنی تعلیمی کامیابیوں، تعلیم میں اختراع میں شراکت اور اپنے اداروں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی کوششوں کی بنیاد پر اس گولڈن ویزہ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ گولڈن ویزہ ایک قابل تجدید 10 سالہ رہائش فراہم کرتا ہے جو وصول کنندگان کو دبئی میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، اپنے خاندان کے افراد کی کفالت کے اضافی فائدے کے ساتھ۔ درخواست دہندگان کو مقرر کردہ مخصوص اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا جب کہ راس الخیمہ نے بھی نجی سکولوں کے اساتذہ کی شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے گولڈن ویزہ پروگرام متعارف کرایا ہے، راس الخیمہ ڈپارٹمنٹ آف نالج (RAK DOK) کے تحت یہ پروگرام اساتذہ، پرنسپلز، شعبوں کے سربراہان اور سکول ڈائریکٹرز کے لیے کھلا ہے، یہ اقدام تعلیمی فضیلت میں معاونت کے لیے امارات کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ دبئی گیمنگ ویزہ کیٹیگری میں دبئی پروگرام برائے گیمنگ 2033ء (DPG33) کے تحت دبئی گیمنگ ویزہ متعارف کروا کر اپنے بڑھتے ہوئے ای سپورٹس منظرنامہ کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، یہ 10 سالہ گولڈن ویزہ کیٹیگری گیمنگ انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کے لیے دستیاب ہے، اسے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم، اماراتی وزیر دفاع، دبئی کے ولی عہد، دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے شروع کیا۔

کہا گیا ہے کہ اس زمرے میں گولڈن ویزہ کی درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو سب سے پہلے دبئی کلچر سے ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا اور 25 سال کی کم از کم عمر کی شرط کو پورا کرنا ہوگا، اس اقدام کا مقصد دبئی کو گیمنگ اور ای سپورٹس کے عالمی مرکز کے طور پر کھڑا کرنا ہے، اسی طرح ابوظہبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت (DCT) بھی اپنے گولڈن ویزہ پروگرام کے ذریعے گیمنگ پروفیشنلز اور ای سپورٹس ٹیلنٹ کی حمایت کی ہے جس سے اس بڑھتی ہوئی صنعت کے لیے یو اے ای کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

اس کے علاوہ لگژری یاٹ کے مالکان کے لیے گولڈن ویزہ سکیم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت ابوظہبی میں لگژری یاٹ کے مالکان اب اس اقدام کے ذریعے 10 سالہ گولڈن ویزہ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس اور یاس مرینا کے تعاون سے متعارف کرائے گئے اس پروگرام کا مقصد اعلیٰ مالیت کے حامل افراد کو امارات میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے، جس کے تحت 40 میٹر یا اس سے زیادہ لمبے جہاز والے پرائیویٹ یاٹ مالکان کو گولڈن ویزہ کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے، اس میں یاٹنگ سیکٹر کے اہم ایگزیکٹوز، یاٹ بنانے والی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز، بڑے ایجنٹس، سروس فراہم کرنے والے اور بیمہ کنندگان بھی شامل ہیں، نامزد افراد کے خاندان کے افراد بھی اس پروگرام کے تحت رہائش کے اہل ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امارات کے کے تحت گیا ہے

پڑھیں:

بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
  • عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • دبئی میں بطور ویٹرس کام کرنے والی لڑکی مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار کیسے بنی؟
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
  • بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر  کرنے کی اپیل