ہم نے اپنے اخلاقی فریضے کی بنیاد پر دشمن قیدیوں کی حفاظت کی، حماس
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطینی عوام کیلئے ابدی حیثیت رکھتا ہے کہ جس نے فلسطینیوں کی منزل کو مزید واضح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ طویل عرصے سے قید ہمارے عظیم ہیروز آج طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں رہائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اسرائیل کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنی کال کوٹھریوں سے ہمارے لوگوں کو رہا کرے۔ ہم اپنے تاریخ ساز راستے کو جاری رکھیں گے۔ حماس نے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود ہم نے اپنے اخلاقی فریضے اور رسم و رواج کی بنیاد پر صیہونی قیدیوں کی حفاظت کی۔ حالانکہ اسرائیل، بمباری کے ذریعے خود اپنے لوگوں کو مار دینا چاہتا تھا۔ آج کا دن فلسطینی عوام کے لئے ابدی حیثیت رکھتا ہے کہ جس نے فلسطینیوں کی منزل کو مزید واضح کیا۔ ہماری عوام کا طرز عمل ایک آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے مقاومت کی حمایت کی نشان دہی کرتا ہے۔
قبل ازیں حماس نے اعلان کیا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 6 ہفتوں میں 737 فلسطینی قیدی رہائی حاصل کریں گے۔ ان قیدیوں میں 120 بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اسی تعداد میں سے 236 فلسطینی قیدی رہائی کے بعد صیہونی رژیم کے اصرار پر فلسطینی سرزمین سے جلاوطن کر دئیے جائیں گے۔ آج کے جاری بیان میں حماس نے اعلان کیا کہ آج رہا ہونے والے 200 قیدیوں میں سے 70 افراد فلسطین سے باہر بھیج دئیے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک ان ممالک کا تعین نہیں کیا جا سکا جہاں ان قیدیوں کو جلاوطن کیا جانا ہے لیکن میڈیا میں اس حوالے سے ترکیہ اور قطر کے نام زیر گردش ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کی عوام کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا، ملک میں جبر اور لاقانونیت کا دور دورا ہے۔ عوام ہمارے ساتھ چلے، ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہوگا۔