یوکرین اسرائیل جنگ، امریکی اسلحے کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے 2024ء میں 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا۔ امریکی اسلحے کی فروخت میں گذشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ یوکرین اور اسرائیل کی جنگ کی باعث ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سال 2024ء میں امریکا نے غیر ملکی حکومتوں کو 29 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا فوجی ساز و سامان فروخت کیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی فروخت علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب ڈالرز سے زائد امریکا نے
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا